حسینہ واجد کا خطاب، بنگلا دیش کا سخت ردعمل، مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ڈھاکہ: (دنیا نیوز) نئی دلی میں شیخ حسینہ واجد کے آڈیو خطاب پر بنگلادیش کا سخت ردعمل سامنے آگیا، مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بنگلادیشی وزارت خارجہ کے مطابق تقریر کی اجازت دینا ہمارے عوام اور حکومت کی توہین ہے، حسینہ واجد کو تقریر کی اجازت دیکر خطرناک مثال قائم کی گئی، بھارت کے اقدامات دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شیخ حسینہ واجد نے اپنی تقریر میں نفرت انگیز رویہ اپنایا، سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اس وقت مفرور ہیں، پندرہ سالہ حکومت کے دوران تشدد پر اکسانے اور دیگر جرائم میں سزائے موت سنائی جا چکی۔