سانحہ گل پلازہ: ایم کیو ایم کا پھر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم نے پھر مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں آزاد اور غیر جانبدارانہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے مطالبہ پھر دہراتے ہوئے کہا گل پلازہ آتشزدگی واقعہ المناک اور اندوہناک سانحہ ہے، اس واقعے میں 100 سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، لاپتہ افراد کی گنتی پوری کی جائے ورنہ لواحقین کو سکون نہیں ملے گا۔

فاروق ستار نے کہا کہ گل پلازہ کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں، جہاں فرانزک ہو رہا ہے اس کی بھی کوئی ویڈیو سامنے آنی چاہئے، گل پلازہ کے تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کے بہت سے سوالوں کے جوابات ملنا ضروری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں