اداروں کیخلاف پراپیگنڈا میں پی ٹی آئی ملوث ہے: طلال چودھری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ اداروں کیخلاف پراپیگنڈا میں پی ٹی آئی ملوث ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نتے پروگرام ’’ ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں، کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہورہا، فوجی آپریشن ہو تو وفاق کی مداخلت ہوتی ہے۔
طلال چودھری نے کہا کہ یہاں نوٹیفکیشن صوبائی حکومت کا ہے، دہشتگردی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہیں، سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملنا ہے تو فیصلہ جیل حکام کریں گے، یہ لوگ ملاقات کرنے نہیں ٹک ٹاک بنانے جاتے ہیں۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر آفس جائیں، مذاکرات سے اٹھ کر پی ٹی آئی گئی تھی واپس بھی انہیں ہی آنا ہوگا۔
پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں بھیجنا ہے یا نہیں؟ سوال پر طلال چودھری نے کہا فیصلہ ملک اور کرکٹ کے مفاد کو دیکھ کر کیا جائے گا۔