ورلڈ کپ میں اچھا کھیل کر شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے: سلمان آغا
لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ورلڈ کپ میں تیاری کے ساتھ کھیلیں گے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ کم بیک کے بعد پاکستان کیلئے بابراعظم اچھا کھیلے ہیں، شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، ہر کھلاڑی کا اپنا کردار ہے۔
سلمان علی آغا نے مزید کہاکہ گزشتہ کچھ ٹورنامنٹس میں ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی، سری لنکا میں زیادہ ہائی سکورنگ گیم نہیں ہوتی، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔
قومی کرکٹ ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں ٹریول نہیں کرنا پڑے گا، باقی ٹیموں کو ٹریول کرنا پڑے گا۔