چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کا لاکھوں کا نقصان
ٹاؤن شپ میں ارسلان ،غازی آباد میں عمران ،ہنجروال میں اسد لٹ گیا غالب مارکیٹ،گجرپورہ سے گاڑیاں ، شیراکوٹ، کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،زیورات ،موبائل فونزاور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ، بتایاگیاہے کہ ٹاؤن شپ میں ارسلان سے 2لاکھ 50ہزار روپے ، موبا ئل فون اور دیگر سامان،غازی آباد میں عمران سے 2لاکھ 35ہزار اور موبائل ،ہنجروال میں اسد سے 2لاکھ20ہزار اور موبائل ،اسلام پورہ میں مراتب سے 2لاکھ15ہزار اور موبائل ،ہڈیارہ میں ضیا سے 2لاکھ روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا،غالب مارکیٹ اور گجرپورہ سے گاڑیاں جبکہ شیراکوٹ، مصطفی آباد اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔