تیز رفتار ڈمپر نے 7سالہ بچی کو کچل کرمارڈالا

تیز رفتار ڈمپر نے  7سالہ بچی کو کچل کرمارڈالا

جامکے چٹھہ( نامہ نگار)تیز رفتار ڈمپر نے بچی کو کچل کرمارڈالا ۔

نواحی گاؤں منڈھیالہ چٹھہ کے شہباز وڑائچ کی 7سالہ بچی عنائیہ جو گھر سے نکل کر سامنے کریانہ کی دکان سے کھانے والی چیز لینے سڑک عبور کررہی تھی کہ تیز رفتار ڈمپر نے اسے کچل دیا اس طرح کمسن پھول مرجھا گیا۔ یاد رہے کہ رسول نگر روڈ پر اس پہلے بھی تیز رفتار ڈمپرز کی زد میں آ کر بیشتر ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں