ٹریفک حادثات میں متعددافراد شدید زخمی

ٹریفک حادثات میں  متعددافراد شدید زخمی

کامونکے (نامہ نگار)ٹریفک حادثات میں متعددافراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق واہنڈو کا اکتیس سالہ سجاد موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔

دیگر ٹریفک حادثات میں سادھوکی کی چھ سالہ فاطمہ، ہڑڑ روڈ کا دس سالہ حمزہ، مسلم گنج کا13سالہ بلال، سلامت پورہ کا پچاس سالہ خبیب اور پاک ٹاؤن کا پچاس سالہ خالد شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں