قصور میں 4 سالہ بچی سے زیادتی، جنرل ہسپتال لاہورمنتقل
لاہور(سجاد کاظمی سے )قصور میں 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ، جنرل ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔
ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر فریاد حسین کے مطابق ضلع قصور کی رہائشی چار سالہ بچی(م)کو رات ساڑھے دس بجے پولیس جنرل ہسپتال لائی جہاں متاثرہ بچی کا علاج معالجہ جاری ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے ۔ گائناکالوجسٹ بچی کا چیک اپ کررہی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، میڈیکل رپورٹ تیار کرائی جارہی ہے جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکیا جائے گا۔بچی کے بہتر علاج معالجہ کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے ۔