سمبڑیال:ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر 70سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

 سمبڑیال:ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر  70سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) سمبڑیال موٹروے کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

سمبڑیال موٹروے کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار امجد ولد اﷲ رکھا، عمر 70سال، سکنہ بیگووالہ، موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں