بگرام ایئر بیسں واپس لیں گے، کسی کو نہیں دیں گے: امریکی صدر

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوٹوک کہا ہے کہ بگرام ایئر بیسں کسی کو نہیں دیں گے اور وہ اسے واپس لیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں امید ہے، امید ہے کامیاب ہوں گے، ہم نے ایران کے خلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کہا جنگ کے بجائے تجارت کریں، اب دونوں خوش ہیں، دنیا بھر کے تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ترجیح ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے سرد موسم میں حملے کیے یہ بہت افسوسناک ہے، یوکرین روس کی جنگ ختم کروانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فوج کی تعیناتی سے واشنگٹن میں جرائم میں کمی آئی، واشنگٹن ڈی سی میں قتل کے واقعات 97 فیصد کم ہو گئے، امریکی شہری اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں، ری پبلکن پارٹی کو مڈٹرم الیکشن جیتنا چاہیے۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سے جرائم پیشہ تارکین وطن کو واپس بھیجا جا رہا ہے، کولمبیا کے صدر پیٹرو کے ساتھ معاملات اچھے جا رہے ہیں، قطر کے ساتھ 42 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ کیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں