پاکستان سپر لیگ الیون : ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ الیون میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔
تاہم بارش کے سبب میچ کو فی اننگ 13 اوورز پر محدود کر دیا گیا ہے، آج کے میچ کیلئے دونوں ٹیموں میں 2، 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔