فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بتایا کہ اجلاس 4 اور 5 اپریل کو مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوگا۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، اسلم غوری اور دیگر قائدین پشاور پہنچ گئے، اجلاس جے یو آئی کے مستقبل کی سیاسی سمت کا تعین کرے گا۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوری آج پہنچ جائیں گے۔