راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، لاہور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، لاہور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد راولپنڈی، دیر بالا، سوات شہر، ہری پور، ایبٹ آباد، کھاڑیاں، کوہاٹ، ہنگو سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چارسدہ، مالاکنڈ، شانگلہ، نوشہرہ، فیصل آباد، ننکانہ، سرگودھا میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ اور گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔

فی الحال کسی جانی و مالی نقصا کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں