پھلورہ میں شادی شدہ خاتون قتل، ملزمان فرار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر )پسرور کے تھانہ پھلورہ کے علاقے کھکھانوالی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔
مقتولہ کی شناخت 20سالہ آمنہ زوجہ یاسر کے طور پر ہوئی ہے ۔ ہیڈی ایس پی پسرور اور ایس ایچ او تھانہ پھلورہ عدیل شہباز پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔