زیر تعمیر مکان سے سیمنٹ اور دیگر تعمیراتی سامان چوری

زیر تعمیر مکان سے سیمنٹ اور  دیگر تعمیراتی سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زیر تعمیر مکان سے سیمنٹ اور دیگر تعمیراتی سامان چوری کر لیا گیا

۔تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں شبیر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے رات کی تاریکی میں اس کے زیر تعمیر مقام سے سیمنٹ کی بوریاں، سریا اور دیگر بھاری مالیت کا تعمیراتی سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں