سیالکوٹ:خواتین ڈاکوواپڈا ملازم کے گھر سے زیورات لوٹ کر فرار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوٹلی لوہاراں مغربی میں واپڈا ملازم کے گھر 35 لاکھ روپے کی ڈکیتی۔محمد شکیل کے گھر دو خواتین بل کی درستگی کا بہانہ بنا کر زبردستی داخل ہوئیں،
شکیل کی اہلیہ اکیلی تھیں۔ اسی دوران خواتین نے شکیل کی اہلیہ کی آنکھوں میں زہریلا پا ئوڈر ڈال دیا جس کے باعث وہ شدید متاثر ہوئیں۔ ڈاکو خواتین گھر میں موجود 6 تولے طلائی زیورات لے کر فرار ہو گئیں۔