وارداتیں:شہری لاکھوں روپے ، فونز ،قیمتی اشیا سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں ۔
لوہاری گیٹ میں عبدالرحمن سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں متین سے 2لاکھ 60 ہزار نقدی اور موبائل فون،مسلم ٹائون میں محمود سے اڑھا ئی لاکھ روپے اور موبائل فون، مزنگ میں جہانگیر سے 2لاکھ نقدی اور موبائل فون، ہنجروال میں ندیم سے 1 لاکھ 80ہزار نقدی اور موبائل فون و دیگر سامان چھین لیا گیا۔نولکھا اور مصطفی أٓباد سے گاڑیاں جبکہ ساندہ، غازی أٓباد اور ستوکتلہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔