لالہ موسیٰ :ڈالہ کی ٹکر سے میکے آئی خاتون جاں بحق

لالہ موسیٰ :ڈالہ کی ٹکر سے میکے  آئی خاتون جاں بحق

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )ڈالہ کی ٹکر سے میکے آئی خاتون موقع پر جاں بحق،

تفصیل کے مطابق غزالہ ندیم زوجہ شیخ محمد ندیم سکنہ محلہ خواجگان گجرات جو اپنے میکے لالہ موسیٰ آئی ہوئی تھی اور اپنے بھائی شیخ خالد محمود ولد شیخ یونس کے ہمراہ جی ٹی روڈ کراس کررہی تھی کہ تیز رفتار شاہ زور ڈالہ نے ٹکر ماردی جس سے خاتون شدید زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، ریسکیو 1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی میت کو ہسپتال منتقل کردیا،پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ مصروف تفتیش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں