7ڈاکے اور چوریاں، 2 ڈاکو گرفتار کر لئے گئے
لاکھوں روپے کے زیورات ،فونز ،موٹر سائیکلیں ،کاریں لوٹ لی گئیں کاہنہ ڈیفنس روڈ پر شہری کو لوٹ کر فرار اشفاق اور عرفان پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ 2ڈاکوئوں کو گرفتا ر کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا میں الماس سے 3 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، جوہرٹائون میں امجد سے 3لاکھ 15ہزار نقدی اور موبائل فون،ریس کورس میں عبداللطیف سے 2لاکھ85ہزار روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں جاوید سے 2لاکھ 65ہزار اور موبائل فون،شاہدرہ میں امتیاز سے 2 لاکھ 35ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا،باغبانپورہ اور نوانکوٹ سے گاڑیاں جبکہ گلشن اقبال غازی آ باد اور شادباغ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں، کاہنہ ڈیفنس روڈ پر پنجاب پولیس کے ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے والے دو مسلح ڈاکوؤں عرفان اور اشفاق کو گرفتار کر لیا،ترجمان ڈولفن کے مطابق دو ملزمان نے کاہنہ ڈیفنس روڈ پر ایک شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔ متاثرہ شہری نے فوری طور پر پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم کو اطلاع دی، جس پر ٹیم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ویلنشیا ٹاؤن گیٹ کے قریب ملز موں کو گھیرے میں لے کر گرفتار کر لیا ، ڈاکوئوں نے ڈولفن اہلکاروں کے ساتھ شدید مزاحمت بھی کی ، پولیس نے چھینا گیا موبائل فون برآمد کر لیا۔