بغیر سکیورٹی انتظامات چینی باشندے کو لے کر گھومنے والے شہری پرمقدمہ

بغیر سکیورٹی انتظامات چینی باشندے کو  لے کر گھومنے والے شہری پرمقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر سکیورٹی انتظامات کے چینی باشندے کو لے کر گھومنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ فیڈمک کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جو سکیورٹی انتظامات نہ کرنے اور پولیس کو اطلاع دیئے بغیر چینی باشندے کو لے کر گھوم رہا تھا جو کسی ناخوشگوار واقعے کا باعث بھی بن سکتا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں