10وارداتیں، ڈاکوؤں نے 5شہریوں سے 13لاکھ نقدی لوٹ لی

10وارداتیں، ڈاکوؤں نے 5شہریوں سے 13لاکھ نقدی لوٹ لی

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی10 وارداتوں کے دوران شہریوں کو 13لاکھ کی نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔

 نامعلوم ڈاکوؤں نے سندر کے علاقہ میں افضال سے 2لاکھ75ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں تبسم سے 2لاکھ 70ہزار نقدی اور موبائل فون،شفیق أٓباد میں غفار سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاؤن میں شاہد سے 2لاکھ55 ہزار اور موبائل فون،ہنجروال میں جمیل سے 2لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے مناواں اور بادامی باغ سے 2 گاڑیاں جبکہ انارکلی، مصری شاہ اور جوہر ٹاؤن سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔ 

وارداتیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں