سابقہ رنجش،خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا

سابقہ رنجش،خاتون کو  مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر خاتون کو قابو کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شازیہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے ملت چوک کے قریب اسے قابو کر لیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا گیا۔ اس دوران متاثرہ خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں