نادہندہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن،2دفاتر سیل

نادہندہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن،2دفاتر سیل

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ایف ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد آصف چودھری کی ہدایات پر نادہندہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واجبات ادا نہ کرنے پر دو ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر سر بمہر کر دیے اور ڈویلپرز کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر بقایا جات ادا کریں، بصورت دیگر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایف ڈی اے کی جانب سے مختلف ہاؤسنگ سکیموں کے نادہندہ ڈویلپرز کو بقایا جات کی ادائیگی کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے ، تاہم بعض ڈویلپرز نے تعمیل نہیں کی۔ جس پر ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں انفورسمنٹ ٹیم نے ڈھڈی والا راجباہ، جڑانوالہ روڈ کے قریب واقع دو ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر کو سیل کر دیا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں