چرخیوں کی بڑی کھیپ برآمد، 2ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی ہلوکی پولیس نے ڈور کی سپلائی ناکام، چرخیوں کی بڑی کھیپ برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار کر لیے۔
ترجمان کے مطابق تھانہ کاہنہ کی چوکی ہلوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزمان صدام اور ثناء اللہ سے 90 ڈور اور کیمیکل کی چرخیاں برآمد کر کے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دیگر صوبوں سے عید کے موقع پر ڈور فروخت کرنے کیلئے لائے تھے ۔