حافظ آباد :نامعلوم افراد نے رائس ملز کا مالک قتل کر دیا
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں ادوکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رائس ملز کا مالک قتل کر دیا ۔
المصطفی رائس ملز کے مالک رائے صفدر حسین اپنے آفس میں سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگئے ، انہیں لاہور ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکرتفتیش شروع کردی۔