شفیق أٓباد سمیت مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے 5 شہری لوٹ لئے

 شفیق أٓباد سمیت مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے 5 شہری لوٹ لئے

فرید 3لاکھ،یاسین 2لاکھ 70ہزار،شمشاد 2لاکھ 40ہزار نقدی سے محروم لٹن روڈ ، جنوبی چھاؤنی سے 2 گاڑیاں،دیگر مقامات سے 3موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے شفیق أٓباد میں فرید سے 3لاکھ روپے اور موبا ئل فون،ہنجروال میں یاسین سے 2لاکھ 70ہزار نقدی اور موبائل فون،مغل پورہ میں شمشاد سے 2لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،نواں کوٹ میں جبار سے 2لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں معین سے 2لاکھ 15ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے لٹن روڈ اور جنوبی چھاؤنی سے 2 گاڑیاں جبکہ شاہدرہ ،ریس کورس اور کوٹ لکھپت سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں