لاہور:شوہر نے بیوی ، 2افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
سبزہ زار میں تنازع پر شاہد اقبال نے 30سالہ سونیا کو موت کے گھاٹ اتار دیا ڈیفنس سی میں گوبر پھینکنے پر جھگڑا،اویس ،بلال نے 19سالہ سلاتیل کو مار ڈالا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقوں سبزہ زار اور ڈیفنس سی میں 2مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقے ککے زئی محلہ میں 30 سالہ سونیا بی بی کو اس کے شوہر شاہد اقبال نے گھریلو تنازع پر چھری کے وار کر کے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی شادی تقریباً 9 سال قبل ہوئی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کئے اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا، دوسرے واقعہ میں ڈیفنس سی کے علاقے میں گوبر پھینکنے کے معاملے پر ہونے والے معمولی جھگڑے نے سنگین رخ اختیار کر لیا، 19 سالہ سلاتیل مسیح کو اویس اور بلال نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار ا ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کئے ۔پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی سیموئل مسیح کی مدعیت میں نامزد ملز موں اویس اور بلال کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ، مرکزی ملزم اویس کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بلال کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔