کاہنہ :تیز رفتار کار کی ٹکر سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا
قاسم سڑک کراس کرتے گا ڑی کی زد میں آگیا،ڈرائیور گرفتار،مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر )کاہنہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا،بتایا گیا ہے کہ کمسن قاسم کاہنہ کاچھا روڈ پیدل کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی ،اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ،حادثے کا ذمہ دار کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم بعدازاں اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس نے تحویل میں لے لی ہے ،بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔