سرگودھا:نامعلوم افراد کی چیمبر میں گھس کر فائرنگ،وکیل جاں بحق

سرگودھا:نامعلوم  افراد  کی  چیمبر میں گھس  کر  فائرنگ،وکیل  جاں  بحق

رانا عامر ایڈووکیٹ گھر والوں کو شادی میں شرکت کا کہہ کر گئے ، رات بھر گھر واپس نہ آئے ،صبح چیمبر سے لاش ملی یک گولی ماتھے دوسری کندھے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ، لاش ہسپتال منتقل ،ملزم جلدگرفتار کر لیں گے ، پولیس

سرگودھا( سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وکیل کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت رانا عامر ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاش ان کے چیمبر سے برآمد ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان چیمبر میں داخل ہوئے اور قریب سے فائرنگ کی، مقتول کو ایک گولی ماتھے جبکہ دوسری کندھے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سول لائن کے رہائشی رانا عامر لطیف ایڈووکیٹ گزشتہ شب گھر والوں کو شادی میں شرکت کے لئے جانے کا کہہ کر گئے تھے ، مقتول رات بھر گھر نہیں پہنچے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام اور فرانزک ٹیمیں اور مقتول کے اہل خانہ بھی موقع پر پہنچ گئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جلد ملزمان کو ٹریس کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں