بنوں:افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز بنا نیوالا گروہ گرفتار
پشاور (اے پی پی)بنوں پولیس نے افغان مہاجرین کو پاکستانی خاندانوں کا حصہ بنا کر جعلی شناختی کارڈز بنانے وا لا گروہ گرفتار کر لیا،تر جمان پولیس کے مطابق اجمل ، بادشاہ خان اور افغان شہری نقیب شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔
نقیب شاہ افغان صو بے خوست کا رہائشی ہے جس نے چمن بارڈر سے دراندازی کے بعد بنوں تک سفر کیا، افغان شہری نے اعتراف کیا ہے کہاس کے والد نے گروہ کے مفرور ارکان مامور اور زین اﷲ سے 28 لاکھ روپے میں پاکستانی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کا سوداکیا تھا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں افغان باشندوں کو پاکستانی خاندانوں میں شامل کروانے کا اعتراف کیا ہے ،افغان باشندے کی شمولیت پر متعلقہ پاکستانی خاندان کو 2 لاکھ روپے فی افغان باشندہ معاوضہ ادا کیا جاتا تھا، گروپ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔