نوشہرہ:رکشہ کھائی میں گرنے سے 3 کم عمر لڑکیاں جاں بحق
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ مصری بانڈہ بائی باس پر تیزرفتار رکشہ بے قابو الٹ کر کھائی میں جاگرا۔ حادثہ میں تین کم عمر بچیاں جاں بحق ہو گئیں، چار بچوں سمیت آٹھ افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو1122کے مطابق چار کمسن بچوں کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بدقسمت خاندان شادی کی تقریب میں شرکت کرنے مردان سے مصری بانڈہ جارہا تھا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں آمنہ بی بی پندرہ سال،مروہ بارہ سال اور ایمن 13سال شامل ہیں۔رکشہ ڈرائیور زبیر خان بھی شدید زخمی ہوگیا۔