قصور میں 52 سالہ خاتون کی خودکشی
قصور (خبرنگار) قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ والا کے نواحی گائوں کھارپار ہٹھار میں خاتون نے خودکشی کرلی۔
52 سالہ بلقیس بی بی نے نامعلوم وجہ پر زہریلی چیز نگلی۔حالت تشویشناک ہونے پر اسے فوری طور پر بلھے شاہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم راستے میں ہی دم توڑ گئی۔پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا مصروف تفتیش ہے۔