شہرمیں چوری وڈکیتی کی متعددوارداتیں ،لاکھوں کانقصان

شہرمیں چوری وڈکیتی کی متعددوارداتیں ،لاکھوں کانقصان

نشترکالونی میں ندیم ،سبزہ زار میں شہزاد ، کوٹ لکھپت میں عارف کولوٹاگیا اقبال ٹاؤن،نصیر أٓباد سے گاڑیاں ، لوہاری ،باٹاپور سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں متعددوارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فونز اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ نشترکالونی میں ندیم سے 4لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،سبزہ زار میں شہزاد سے 4 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون ، کوٹ لکھپت میں عارف سے 20ہزارروپے اور موبائل فون ،ستوکتلہ میں جواد سے 40ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ شیرا کوٹ میں اویس سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔نواب ٹاؤن میں کمال حسن سے 4 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون ،سمن أٓباد میں جمشید سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔اقبال ٹاؤن میں کاشف ،نصیر آباد میں عرفان کی گاڑیاں جبکہ لوہاری گیٹ سے نعیم، وحدت کالونی سے سلطان اور باٹاپور سے امجد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں