شادباغ میں دھماکہ خیز مواد تیار کرنیوالی مبینہ فیکٹری پکڑی گئی

 شادباغ میں دھماکہ خیز مواد تیار کرنیوالی مبینہ فیکٹری پکڑی گئی

پولیس چھاپے میں مدرسے کی بالائی منزل سے بارود،کیمیکل مواد برآمد 3 افراد گرفتار، 2 فرار، سب انسپکٹرکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) شادباغ کے علاقے بھماں جھگیاں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والی ایک مبینہ فیکٹری پکڑ لی۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے بھماں جھگیاں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مدرسے کی بالائی منزل پر قائم دفتر کو چیک کیا، جہاں دھماکہ خیز مواد کی تیاری کا انکشاف ہوا۔پولیس نے کارروائی کے دوران پرویز امجد کے قبضے سے دو کاٹن تیار شدہ بارود برآمد کیا۔ مزید تلاشی لینے پر 4 افراد قمر عباس، آصف، سلیمان اور عمیر بارودی مواد تیار کرنے میں مصروف پائے گئے ، جنہیں گرفتارکرلیاگیا۔ملزموں کے قبضے سے دو بوری بجری بارود، ایک بوری بھوسہ ، 10 بوتلیں تیزاب بطور خام مال اور 14 کارٹن تیار شدہ بارود بھی برآمد ہوا۔ دو ملزم موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے ۔واقعے کا مقدمہ تھانہ شادباغ میں سب انسپکٹر محمد بشیر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں