جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طالب علم کی مبینہ خودکشی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے ایک طالب علم نے پرائیویٹ ہاسٹل میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی، جس کی نماز جنازہ جھنگ میں ادا کر دی گئی۔
ماس کمیونیکیشن کے چوتھے سمسٹر کے طالب علم امجد نے یونیورسٹی کے قریب واقع پرائیویٹ ہاسٹل میں پنکھے سے گلے میں رسی باندھ کر مبینہ طور پر خودکشی کی۔ امجد کا تعلق جھنگ سے تھا اور وہ ایوننگ شفٹ میں زیر تعلیم تھا۔