بجلی بل 22ہزار؛ غربت سے تنگ شخص کا ہیڈ مرالہ بیراج میں کود کر اقدام خود کشی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )غربت سے تنگ 45 سالہ شخص نے ہیڈ مرالہ بیراج سے چھلانگ لگا دی ،مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپکے تحت اکبر علی کی جان بچائی۔
انتہائی قدم کی وجہ پوچھی گئی تو اکبر علی نے بتایا کہ اس کے 4بچے ہیں، کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں جبکہ اس ماہ بجلی کا بل 22 ہزار روپے آگیا ہے ، گھر میں آٹا خریدنے تک کے پیسے نہیں ہیں ، بچے دو دن سے بھوکے ہیں ، ان کی حالت دیکھ کر برداشت نہ کر سکا اور زندگی ختم کر نے کا فیصلہ کیا تھا ۔