ماموں کانجن میں چوری،ڈکیتی کی 2 وارداتیں، لاکھوں کا نقصان

ماموں کانجن میں چوری،ڈکیتی  کی 2 وارداتیں، لاکھوں کا نقصان

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) ماموں کانجن میں چوری اور ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ لی گئی۔

بلال ٹاؤن میں محمد فاروق کے گھر چوری کی واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم چور اس وقت گھر کے کمروں کے تالے توڑ کر الیکٹرک واٹر پمپ، ایل سی ڈی اور پنکھے چوری کر کے فرار ہو گئے ۔دوسری واردات چک 507 گ ب روڈ پر نیاز چوک کے قریب دن دیہاڑے پیش آئی، جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے چک 509 گ ب کے رہائشی حیدر علی شاہ کو روک کر گن پوائنٹ پر اس سے چار لاکھ پچاسی ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں