مزنگ:خاتون کو تھپڑ مارنے کی ویڈیووائرل ، ٹریفک وارڈن معطل

مزنگ:خاتون کو تھپڑ مارنے کی ویڈیووائرل ، ٹریفک وارڈن معطل

ون وے کی خلاف ورزی پر وارڈن نے موٹر سائیکل سوارکوروکاتوتلخ کلامی ہوگئی بدتمیزی وکرپشن برداشت نہیں ،وارڈنز خوش اخلاقی سے پیش آئیں:سی ٹی او

لاہور (کرائم رپورٹر)مزنگ کے علاقے میں سوشل میڈیا پر خاتون کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سی ٹی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مزنگ کے علاقے میں ون وے کی خلاف ورزی پر ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل سوار کو روکا۔ موٹر سائیکل سوار نے چالان کیلئے اپنا لائسنس وارڈن کے حوالے کیا۔ اس دوران تلخ کلامی ہوئی، جس پر وارڈن نے خاتون کو تھپڑ مار دیا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ وارڈن کو معطل کرتے ہوئے کہاکہ موٹر سائیکل سوار کے ساتھ موجود خاتون نے ٹریفک وارڈنز سے لائسنس چھیننے کی  کوشش کی، اسی اثنا میں وارڈن نے خاتون کو پیچھے دھکیلا، جو قابلِ مذمت ہے ۔ بدتمیزی، مس کنڈکٹ اور کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، وارڈنز شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں