مارکو روبیو اور انتونیو گوتریس میں رابطہ، آبنائے ہرمز کی صورتحال پر گفتگو

واشنگٹن: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان آبنائے ہرمز کی صورتحال پر رابطہ ہوا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بارودی سرنگیں بچھانے اور جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کی کوششوں کو روکنے کیلئے جاری امریکی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان کے مطابق گفتگو میں اس معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد بھی زیر بحث آئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا کہ مارکو روبیو نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی بڑی تعداد ان امریکی اقدامات کی بھرپور حمایت کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں