ترک صدر کا جنگ بندی کے تحفظ اور قیامِ امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم
انقرہ: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ خطے میں جنگ بندی کے تحفظ اور امن کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترکیہ کے ایوان صدر کے مطابق صدر اردوان نے یورپی کمیشن کی صدر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران اردوان نے کہا کہ ترکی خطے میں جاری تنازعات کے خاتمے، جنگ بندی کے تسلسل اور امن کے قیام کیلئے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا ناگزیر ہے، اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانا انتہائی ضروری ہے، اسرائیل خطے میں تنازعات کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔