شکیرا نے سپین میں ٹیکس کے حوالے سے دائر مقدمہ جیت لیا

میڈرڈ: (ویب ڈیسک) کولمبیا کی معروف گلوکارہ شکیرا نے سپین میں ٹیکس کے حوالے سے دائر مقدمہ جیت لیا ہے۔

سپین کی ہائیکورٹ نے محکمہ خزانہ کو حکم دیا ہے کہ گلوکارہ کو لاکھوں یورو کی رقم واپس کی جائے، اس رقم میں جرمانے اور ٹیکس کی ادائیگیوں سمیت سود بھی شامل ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق یہ رقم 6 کروڑ یورو سے زائد بنتی ہے، یہ تنازع 2011 کے ٹیکس سال سے متعلق تھا جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا، عدالت کا کہنا ہے کہ حکام یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ شکیرا نے اس سال 183 دن اسپین میں گزارے تھے۔

قانون کے مطابق کسی بھی فرد کو انکم ٹیکس دینے کے لیے سپین میں 183 دن رہنا ضروری ہے، عدالت نے پایا کہ شکیرا نے اس سال صرف 163 دن وہاں قیام کیا تھا، اس فیصلے کے بعد ٹیکس حکام کی جانب سے عائد کردہ تمام جرمانے بھی ختم کردیے گئے ہیں۔

یہ مقدمہ اس فراڈ کیس سے الگ ہے جو شکیرا نے 2023 میں طے کیا تھا، واضح رہے کہ گلوکارہ ان دنوں اپنے ورلڈ ٹور کی تیاریوں میں مصروف ہیں، وہ ستمبر میں میڈرڈ میں اپنے کنسرٹس کے سلسلے کا آغاز کریں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں