یاسر نواز سے شروع میں ڈر لگتا تھا: ندا یاسر کا دلچسپ انکشاف

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے اپنے شوہر یاسر نواز کے بارے میں دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے آغاز میں میں ان سے خوفزدہ رہتی تھی۔

ایک انٹرویو میں ندا یاسر نے بتایا کہ جب یاسر نواز نے مجھے شادی کی پیشکش کی تو میں زیادہ پُرجوش نہیں تھی، کیونکہ یاسر مجھ سے 7 سال بڑے تھے اور اس وقت ان کی داڑھی اور شخصیت کی وجہ سے عمر کافی زیادہ محسوس ہوتی تھی۔

ندا یاسر نے کہا کہ شروع میں یاسر نواز سے ڈرتی تھی اور ان کی شخصیت مجھے بہت سخت لگتی تھی۔

اداکارہ و میزبان نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والدین کے درمیان بہت متوازن اور برابری پر مبنی رشتہ تھا، میری والدہ کو کبھی کسی کام کے لیے والد سے اجازت لینے کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی، لیکن میری اپنی شادی اس سے مختلف رہی۔

ندا یاسر کے مطابق مجھے اکثر ہر معاملے میں یاسر سے اجازت لینا پڑتی تھی اور شاید یہ طرزِ عمل یاسر نواز نے اپنے گھر کے ماحول سے سیکھا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں