زمین سے کروڑوں نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاں کی تصویر جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) ناسا کی جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کی جانب سے لی گئی ایک نئی اور شاندار کہکشاں کی تصویر جاری کی ہے جو زمین سے کروڑوں نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق میسیئر 77 یا سکوئیڈ گلیکسی نامی یہ کہکشاں زمین سے 4 کروڑ 50 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر موجود سیٹس نام کی جھرمٹ میں واقع ہے، ہماری اپنی ملکی وے کی طرح یہ بھی ایک ’بارڈ سپائرل گلیکسی‘ ہے، مگر اس کا مرکز غیرمعمولی حد تک روشن ہے۔

اس کی وجہ وہاں موجود ایک ’ایکٹو گیلیکٹک نیوکلیئس‘ ہے یعنی ایک دیوقامت بلیک ہول جو بے تحاشہ مادہ اپنی طرف کھینچ رہا ہے، سورج سے تقریباً 80 لاکھ گنا زیادہ وزن رکھنے والا یہ بلیک ہول مادے کو اپنی جانب کھینچ رہا ہے جس کی وجہ سے اس کے اطراف بھنور بنتا ہے جو شدید حت تک گرم ہو جاتا ہے۔

یہ حرارت اتنی خوفناک اور مادے کی مقدار اتنی زیادہ ہے کہ بلیک ہول کے گرد موجود اکریشن ڈسک سے نکلنے والی روشنی پوری کہکشاں کی روشنی پر بھاری پڑ جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں