دیپالپور: مکئی کی فصل سے مغوی نوجوان کی لاش برآمد

دیپالپور: (دنیا نیوز) تھانہ ڈھلیانہ کے علاقے 2 ڈی میں مکئی کی فصل سے نوجوان کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کی شناخت زاہد نامی نوجوان کے طور پر ہوئی، مقتول کے اغوا کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ ڈھلیانہ میں درج ہوا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ زاہد کو 13 مئی کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں