نوازشریف کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ
لاہور:(دنیا نیوز) سربراہ مسلم لیگ محمد نواز شریف نوے شاہراہ ایوان وزیر اعلیٰ سے جاتی عمرہ کے لیے روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سربراہ مسلم لیگ ن نے ایوان وزیر اعلیٰ چار گھنٹے سے زائد وقت گزارا، نواز شریف کی زیر صدارت لہر کے تحت شروع کئے گئے ترقیاتی پروجیکٹس سے متعلق اجلاس ہوا۔
انہیں مرحلہ وار جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جس کا نواز شریف نے باریک بینی سے تمام پراجیکٹس پر ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں نیلا گنبد، داتا دربار کمپلیکس، سرکلر روڈ، اندرون لاہور، موچی دروازہ سمیت دیگر تاریخی مقامات کی بحالی منصوبوں پر پیش رفت بارے آگاہ کیا گیا۔
دوسری جانب اجلاس میں ایل ڈی اے، ٹیپا، ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کےوفد سمیت پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی جبکہ سربراہ مسلم لیگ ن نے مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔