پاکستانی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ، اعداد و شمار جاری
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگیا، سٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان سے اپریل 2026ء میں 42 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی آئی ٹی برآمدات ہوئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سے آئی ٹی برآمدات ایک سال میں 33 فیصد اور ایک ماہ میں 2 فیصد بڑھیں، ملکی آئی ٹی برآمدات رواں مالی سال کے دس ماہ میں 3 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملکی آئی ٹی برآمدات سابقہ مالی سال کے دس ماہ کے مقابلے میں 21 فیصد بڑھیں، خالص آئی ٹی برآمدات اپریل 2026ء میں 35 فیصد اضافے سے 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں۔
آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات رواں مالی سال کے اختتام تک 4.5 ارب ڈالر تک رہ سکتی ہیں۔