کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کی مقامی عدالت نے کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار دن کی توسیع کر دی۔

سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی، سماعت کے دوران  منشیات کے مقدمات میں 22 مئی تک ریمانڈ منظور کر لیا  گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ سنا، قبل ازیں پولیس نے مبینہ طور پر منشیات کی ملکہ انمول عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے انمول عرف پنکی کو گزشتہ ہفتے کراچی میں اِن کے اپارٹمنٹ سے منشیات اور ایک غیر لائسنس یافتہ ہتھیار رکھنے سے متعلق دو مقدمات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

خیال رہے  کوکین کوئین کی گرفتاری سے پہلے ہی اس پر متعدد مجرمانہ مقدمات درج تھے، جس سے اس کے خلاف سرگرم مقدمات کی تعداد کم از کم 15 ہوگئی۔

واضح رہے قتل کیس میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انمول کو سینٹرل جیل کراچی کے اندر جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے سامنے پیش کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں