ملک بھر میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کاروباری اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کو کاروباری اوقاتِ کار کی پابندی سے عارضی طور پر مستثنیٰ دے دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تمام دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز 31 مئی تک اوقاتِ کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیکریاں، تندور، ریسٹورنٹس اور کریانہ سٹورز بھی اس پابندی سے آزاد ہوں گے جبکہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری سے کاروباری سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت اسلام آباد میں تمام بازار اور مارکیٹیں ہفتے کے ساتوں دن کھلی رہ سکیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں