وفاق کی صوبوں سے ملکی معیشت، بجٹ اور مالی امور پر مشاورت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملکی معیشت آئندہ بجٹ اور دیگر مالی امور پر وفاق کی صوبوں سے مشاورت کی گئی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صوبائی وزرائے خزانہ سے ورچوئل ملاقات ہو۴ی، وفاق اور صوبوں کے درمیان ملکی معیشت اور فسکل امور پر مشاورت کی گئی۔
ورچوئل اجلاس میں صوبائی محصولات اور اخراجات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مالیاتی ہم آہنگی مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
.jpg)
ترقیاتی ترجیحات، مالی نظم و ضبط اور وسائل کے مؤثر استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا، صوبوں کی مالی ضروریات اور آئندہ بجٹ سے متعلق تجاویز بھی زیر غور آئیں۔
وزیرِ خزانہ کا معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر زور دیا گیا، صوبوں کیساتھ معاشی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔