پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر میں 37 ڈی ایس پیز اور افسران کے تبادلے کر دیئے گئے۔

آئی جی پنجاب کے احکامات پر فوری تقرر و تبادلے نافذ کئے گئے، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اضلاع، سپیشل برانچ، انویسٹی گیشن اور آپریشنز ونگ میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

بہاولپور، ملتان، ساہیوال، راولپنڈی اور لاہور میں اہم تعیناتیاں کی گئی ہیں، کئی افسران کو نئی پوسٹنگ جبکہ متعدد کو موجودہ عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب پولیس میں ہونے والے تبادلوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں